کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کی ریلی میں دھماکہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کی ریلی میں دھماکہ
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 6 افرادکو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔ دھماکےکے بعد ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/KFqNG9b

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments