پنجاب اسمبلی: چھبیس اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ، نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی میں چھبیس اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نااہلی ریفرنس بھیجنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے کامیاب مذاکرات کے بعد اسپیکر نے درخواستیں مسترد کیں ہیں ، چھبیس اپوزیشن معطل ارکان کی بحالی بھی جلد متوقع ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ درخواستوں کو الیکشن کمیشن بھیجنا آئینی ڈھانچے کو کمزور کر سکتا ہے۔

خلاف ورزیوں کو پہلے کسی مجاز عدالت یا ٹریبونل میں ثابت کرنا ضروری ہے۔

درخوست گزار مجاز عدالت سے فیصلہ حاصل کرنے کے بعد دوبارہ اسپیکر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سپیکر نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے کو نااہل کرنا عوام کو حق نمائندگی سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد فیصلہ کر سکیں گے کہ نااہلی بنتی ہے یا نہیں، اور معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنا چاہیے یا نہیں، آئین کے آرٹیکل اٹھاون ، باسٹھ اور ٹریسٹھ کو غیر جمہوری قوتوں نے استعمال کیا۔

ماضی میں ان شقوں کے استعمال سے منتخب نمائندوں کو حق نمائندگی سے محروم کیا جاتا رہا۔

اسپیکر ڈاکیا نہیں کہ ارکان کی نااہلی کی درخواست آئے اور وہ اسے الیکشن کمیشن بھیج دے، درخواستوں پر فیصلہ ہوتا تو یہ ایوان میں آزادی اظہار رائے کو ختم کر دیتا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/quVQAMS

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments