ترک سریز کورولش عثمان کے ہیرو 'بُراک' کا پاکستان آنے کا اعلان

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترک سریز کورولش عثمان کے ہیرو 'بُراک'
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مقبول ہونے والی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے ایک معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکار نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔

براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ واضح رہے کہ کورولش عثمان کے چار سیزنز مکمل ہوچکے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی۔

اس سے قبل 2020 میں ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

انجین التان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے شہر لاہور پہنچے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/XMbD8oq

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments