دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، فصلیں زیرآب آگئیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج 65480 کیوسک ہوگیا. بہاولنگر بھکاں پتن پل کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سیلابی پانی سےدریائی پٹی کے متعدد رہائشی ڈیرے ، آبادیاں اور فصلیں زیرآب آگئیں۔ سیلابی پانی میں پھنسے 257 افراد کو ریسکیو 1122 نےمحفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کے مطابق سیلابی پانی سے سینکڑوں جانوروں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔ 18 فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو خوراک،ادویات کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ضلعی انتظامیہ ریسکیو اداروں کے ساتھ پاک آرمی کے دستے مصروف عمل ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/ra2yM5m

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments