Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں، جانور سیلابی ریلے میں بہہ گئے ۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں آج سے ہفتے کے روز تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سسٹم کے زیر اثر 20 سے23 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ ان دنوں میں کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب دیامر میں گلیشیئرز پگھلنے اور پہاڑی ملبے کے باعث دریائے سندھ کا پانی رک گیا۔ دریائے سندھ کا پانی رکنے سے ملحقہ آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے پر پانی لیبچر پل کو چھو نے لگا ۔۔ پانی کی سطح بڑھتی گئی تو پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/XSYAVZp
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment