Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

آگاہی سیمنار نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت بلوچستان اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کرایا گیا جس میں ڈائریکٹر نیوٹریشن سیل بلوچستان، ڈاکٹر نعیم اللہ زرکون، ڈپٹی ڈائریکٹر اویس ترین، ڈاکٹر عابد پراونشل نیوٹریشن منیجر سلطان ترین ڈاکٹر عظمی سہیل،ڈاکٹر روحانہ نے سیمینار سے خطاب کیا۔سینیر ڈاکٹرز اورطبی عملہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سیمینار میں شریک تھے، سیمینار کے اہتمام کا مقصد نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کروانے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس حوالے سے ماہر ڈاکٹرز طبی ماہرین اور دیگر شرکاء نے سیمینار میں ماں کے دودھ کی افادیت پر لیکچر فراہم کیے۔
ڈاریکٹر نیوٹریشن بلوچستان ڈاکٹر نعیم زرکون نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو چھ ماہ کی عمر تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلائیں۔ ماں کا دودھ بچے کا بنیادی حق ہے۔ ماں کے دودھ کی بچے تک فراہمی معاشرے کی اولین زمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیمینار کا مقصد ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے موثر معلومات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ کی عمر کے بعد سے بچے کوخوراک شروع کروائیں کیونکہ بچے کی اچھی نشوونما کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچے کو اضافی خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ ماں کے دودھ کی افادیت اور غذائیت کی آگاہی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سمیت میڈیا، مذہبی سکالرز، علماء کرام کو بھی موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
from صحت https://ift.tt/XDB7OJt
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment