متحدہ عرب امارات نے طالب علموں کے لیے کیا اہم اعلان کیا؟

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث طالب علموں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث طالب علموں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی، راس الخیمہ، اجمان میں بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوگئی، مختلف شہروں میں یلو اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ساتھ ہی لوگوں کو بارش میں احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

راس الخیمہ میں حکام نے مسلسل بارش کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کو جمعہ 17 نومبر کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی ہے۔

امارات کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے کہا کہ ’موسم کی خراب صورتحال کے باعث طلباء اس دن اپنے گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کریں گے۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا پرائیویٹ اسکول بھی اس کی پیروی کریں گے۔

from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/xXPwB9m

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments