Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سابق بھارتی اوپنر سہواگ نے بلیو شرٹس اسکواڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں ہار کا ڈر نکال دیں اور بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلیں۔
بھارت جو رواں ورلڈ کپ میں نا قابل شکست رہنے کا ریکارڈ رکھتی ہے تاہم مدمقابل کیویز کو آج تک کسی بھی میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں شکست نہیں دے سکی ہے۔ آخری بار 2019 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی کو سیمی فائنل میں ہرایا تھا۔
اسی حوالے سے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے سابق لیجنڈ بھارتی اوپنر سہواگ نے کہا کہ نتائج کے بارے میں مت سوچو بلکہ بے خوف ہوکر کھیلو اور اپنا بہترین کھیل پیش کرو۔ اگر 11 کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ جیت جائیں گے۔
تاہم وریندر سہواگ نے اعتراف کیا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے علاوہ قسمت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔
from کھیل https://ift.tt/eV903XK
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment