Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

آپ نے صبح کسی میٹنگ میں جانا ہو یا کسی دعوت میں شرکت کرنی ہو اور آپ رات کو اچانک ظاہر ہونے والے پمپل سے پریشان ہیں، یہ پمپلز راتوں رات غائب کرنا تو ممکن نہیں لیکن چند ایسے جادوئی طریقے ضرور موجود ہیں جو فوری طور پر ان کی سوجن اور سرخی کو کم کرنے میں کافی مدد کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف اداکاراؤں نے اس حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے اور پمپلز کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کی افادیت کے بارے میں بتایا۔
ٹی وی اداکارہ شرمین علی کا کہنا ہے کہ اگر مجھے کوئی ایمرجنسی ہوجائے یا شوٹنگ کے دوران یہ احساس ہو کہ دانہ ہوگیا ہے یا اس کے اثرات ظاہر ہورہے ہوں تو میں فوراً ایک مخصوص دوا لگاتی ہوں جس کا (Betamethasone-17-valerate, neomycin sulphate) فارمولا ’’بیٹامیتھاسن17 ویلیریٹ نیومائیسن سلفیٹ‘‘ ہے۔
اس موقع پر معروف اداکارہ عالیہ امام اور کرن نے بھی شرمین علی کی اس بات کی تصدیق کی انہوں نے کہا کہ اسکول کے دنوں میں ہم بھی یہی کریم استعمال کیا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ پچھلے وقتوں میں خواتین جلد کی حفاظت کے لیے بازار میں دستیاب کیمیکل سے بھرپور مصنوعات استعمال کرتی تھی تاہم اب یہ رجحان کم ہوتا جارہا ہے اور اس کی جگہ قدرتی اجزاء نے لے لی ہے اسی میں مختلف اقسام کے تیل بھی شامل ہیں جس میں ٹی ٹری آئل کا نام سرفہرست ہے۔
from صحت https://ift.tt/dCSP6ME
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment