بابر اعظم اور رضوان کیلئے انتہائی بری خبر، شائقین مایوس

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے سے تیسرے اور بابراعظم چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fvliA9o

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments