Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
بہت سارے لوگوں کے دانت غیر متوازن غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے کمزور ہوجاتے ہیں اور کوئی ٹھنڈی یا گرم چیز استعمال کرنے سے دانتوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔
دانتوں کی صحت کا براہ راست تعلق پورے جسم کی صحت سے ہوتا ہے، بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہیں دانت گِرنے اور دانتوں میں کیڑا لگنے جیسی بیماریاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین طِب کے مطابق اگر دانتوں میں کیڑا لگ جانے کے بعد اس کا علاج نہیں کیا جائے تو یہ تمام دانتوں کو تباہ کر سکتا ہے۔
دانتوں میں کیڑا لگنا کیا ہے؟
ہم نے یہ جملہ تقریباً ہر دوسرے فرد کے منہ سے سنا ہی ہوگا کہ دانتوں میں کیڑا لگا ہوا ہے، لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آخر یہ کیڑا دانتوں تک پہنچتا کیسے ہے؟
ماہرینِ طب کے مطابق جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ا سکے چند ٹکڑے ہمارے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں، جب دانتوں میں پھنسے ہوئے کھانے سے منہ میں موجود بیکٹیریا آملتے ہیں تو اس کی وجہ سے دانتوں میں ’پلاک‘ جمنا شروع ہو جاتا ہے۔
پلاک میں موجود بیکٹیریا ایک ایسا ایسڈ (تیزاب) خارج کرتے ہیں جو دانتوں کی جڑوں اور سطح کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
دانتوں میں کیڑا لگ جانے کی علامات
دانتوں میں کیڑا لگنے کی بے شمار علامات ہو سکتی ہیں جن پر اگر غور کیا جائے تو ہمیں فوراً معلوم ہو جائے گا کہ ہمارے دانت میں کیڑا لگ گیا ہے۔
ٹھنڈا گرم لگنا
دانتوں میں کیڑا لگنے کی بہت ہی عام سی علامت یہ ہے کہ ہمیں کھاتے یا پیتے دوران ٹھنڈا گرم محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
دانتوں کی اوپری سطح جیسے ہی متاثر ہوتی ہے ویسے ہی دانتوں میں ٹھنڈا گرم بھی محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
میٹھا کھاتے ہوئے الگ محسوس ہونا
دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کے علاوہ اگر آپ کو میٹھا کھاتے ہوئے دانتوں پر کچھ الگ یا عجیب سا محسوس ہو تو سمجھ لیجیے کہ آپ کے دانت خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
دانتوں میں تکلیف
اگر آپ کے دانتوں میں تکلیف محسوس ہونا شروع ہو جائے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ کے دانت خراب ہونا شرع ہوگئے ہیں۔
دانتوں میں کیڑا لگنے کی یہ ایک علامت اور بھی ہے جسے ہم میں سے بہت سے لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔
دانتوں پر داغ نمودار ہونا
دانتوں پر آہستہ آہستہ سفید رنگ کے داغ نمودار ہونا دانت خراب ہونے کی علامت ہے، دانت جتنے خراب ہوتے جائیں گے اُتنا ہی دانت کا اپنا سفید رنگ ماند پڑنا شروع ہوتا جائے گا۔
بہت سے لوگوں کے دانتوں پر سفید، ہلکے کالے یا کتھئی رنگ کے داغ آنا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ دانت میں کیڑا لگنے کی علامت کو ظاہر کرتے ہیں۔
دانتوں میں سوراخ ہونا
اگر دانتوں میں دھبے نمودار ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے تو اس کے نتیجے میں دانت میں سوراخ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو دانتوں کے درمیان یا داڑھ میں زبان پھیرنے سے سوراخ محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچاؤ کے طریقے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ دانتوں میں کیڑا نہ لگے اور آپ کے دانت بھی صحت مند رہیں تو ان طریقوں پر عمل کیجیے۔
- اگر آپ دانتوں کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو 6 ماہ میں ایک مرتبہ دانتوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ ضرور کروائیں۔
- دانتوں کو دن میں دو مرتبہ ہلکے ہاتھوں سے اچھی طرح برش کریں، اور ایسے ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کریں جس میں فلورائیڈ ہو۔
- دن میں ایک مرتبہ فلاس ضرور کریں لیکن اس دوران ایک بات کو دماغ میں ضرور رکھیں کہ فلاس کے لیے صرف میڈیکل سے ہی فلاسنگ تھریڈ خرید کر اس سے فلاس کریں، فلاس کرنے سے دانتوں کے درمیان کوئی چیز نہیں پھستی جس سے بیکٹیریا کی افزائش نہیں ہوتی۔
- دن بھر زیادہ سے زیادہ پانی پئیں کیونکہ خشک منہ میں بیکٹیریا پیدا ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔
- روزانہ سوڈا، کولڈ ڈرنکس اور جوسز کا استعمال نہ کریں۔
from صحت https://ift.tt/PG0zMeK
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment