34 سالہ جبریل اتل کم عمر ترین وزیراعظم نامزد

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

جبریل اتل
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے وزیر تعلیم جبریل اتل( Gabriel Attal)کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم الزبتھ بورن گزشتہ روز مستعفیٰ ہوئی تھیں جس کے بعد صدر نے اپنےمینڈیٹ میں نئی تحریک کے لیےکابینہ کی تشکیل نو کے لیے وزیر تعلیم جبریل اتل کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کر دیا۔

سابق وزیراعظم الزبتھ بورن 20 ماہ عہدے پر رہنے کے بعد مستعفیٰ ہوئی تھیں ، ان کے دور حکومت میں وہ پارلیمنٹ میں اکثریت کی کمی کی و جہ سے مشکلات سے دوچار ہی رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ جبریل اتل فرانس کے سب سےکم عمر اور پہلے ہم جنس پرست وزیراعظم ہیں۔

اس سے قبل فرانس کے سب سےکم عمر وزیر اعظم کا اعزاز لورینٹ فیبیوس کے پاس تھا جو 1984 میں37 سالہ کی عمر میں ملک کے وزیر اعظم بنے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ZCJNHye

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments