سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز انتقال کر گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پو پوسٹ میں سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کی۔

مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے بھی سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

سرتاج عزیز، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے۔

وہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں میں سے تھے اور انہوں نے خزانہ و خارجہ سمیت مختلف عہدوں پر کام کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز مشہور شخصیت تھے جنہوں ملک کی بے لوث اور مثالی خدمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز کو ہمیشہ علمی صلاحیتوں اور دیانتداری کے لیے یاد رکھا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/f1Oeh8m

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments