Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں صدارتی اور وزیر اعظم کے امیدوار ٹی وی پر مناظرے کرتے ہیں، ایسے مناظروں سے ووٹرز کو لیڈرز کے مستقبل کے منصوبوں کا پتا چلتا ہے، ووٹنگ کے عمل سے پہلے باخبر ووٹرز کیلیے یہ شفافیت بہت ضروری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ملکی مسائل پر مناظرے کی دعوت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا میدوار ہوں، (ن) لیگی امیدوار ٹی وی پر آکر کر مجھ سے بحث کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ پی ڈی ایم حکومت چھوڑنا چاہتے تھے لیکن ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں روکا اور کہا کہ ہم نے زبان دی ہے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کا ادنیٰ کارکن ہوتے ہوئے بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں، بلاول بھٹو خارجی، معاشی اور معاشرتی سمیت مرضی کا عنوان منتخب کریں۔
نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو وقت اور مقام کا انتخاب کریں اور حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے، بلاول پہلے نواز شریف کے قد کے برابر پہنچ جائیں پھر مکالمے کی خواہش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر چھوٹا آدمی بڑے آدمی پر تنقید کر کے اپنا قد بڑا کرنا چاہتا ہے، کیا بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہو کر اسے کراچی جیسا بنانے کی بات کر سکتے ہیں؟
(ن) لیگی رہنما نے سوال کیا تھا کہ کیا بلاول بھٹو فیصل آباد کو لاڑکانہ بنانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں؟
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/rshtQOz
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment