Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق العوقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جب کہ دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہو گئی ہے
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد جب سورج گرم ہو جائے گا، دھند تھوڑی صاف ہو جائے گی، لیکن شام کے وقت حد نگاہ بہت محدود ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی سرحدی علاقے کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے قصیم ریجن کے علاقے بریدہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی ایک بس میں موجود طالبات سمیت 9 افراد کی زندگیاں بچالیں۔
رپورٹ کے مطابق شہری دفاع نے (سابقہ ٹوئٹر) ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ تمام افراد کی صحت تسلی بخش ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں دیکھا جاسکتا کہ یونیورسٹی کی ایک بس بریدہ کے مشرق میں شعیب الطرفیہ میں سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے بس میں موجود طالبات کی زندگیاں بچائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/8aBVRSq
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment