اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے اولمپک کوچ شہید

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ہ فلسطین کی اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ ہانی المصدر
فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ ہانی المصدر اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ ہانی المصدر 2018 میں ریٹائر ہونے اور فلسطین کی قومی ٹیم کے کوچ بننے سے قبل غزہ اسپورٹس کلب کے مڈ فیلڈر تھے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ شدید زخمی ہوگئے تھے بعدازاں وہ زخموں کے تاب نہ لیتے ہوئے دم توڑ گئے۔

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ہانی المصدر کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 67 فٹبالرز سمیت 88 مرد اور خواتین کھلاڑی کے علاوہ 24 منتظمین اور تکنیکی عملہ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے جاچکے ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/7uHWFrZ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments