عدالت کا شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور فرح گوگی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

زلفی بخاری، فرح گوگی، شہزاد اکبر
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت پر 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/STV2NoF

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments