Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 12 فروری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0Hjy9VN
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment