Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
یاد رہے کہ اس سے قبل ان چیٹ بوٹس کی صرف آزمائش کی جارہی تھی اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صرف محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی دی گئی تھی۔
تاہم اب تمام ممالک کے تمام صارفین کو یہ سہولت میسر کردی گئی ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سمیت تعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کردیا گیا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سیرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔
مثال کے طور پر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف ’عید‘ کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی اور عام معلومات فراہم کرے گا۔
اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا اے آئی سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ مذکورہ فیچر کے ذریعے آپ اے آئی تصاویر بھی بنوا سکتے ہیں مثال کے طور پراگر آپ سیرچ بار میں لکھیں گے کہ مریخ پر ایک شخص دوڑ رہا ہے تو وہ اسی طرح کی اے آئی تصویر آپ کو بنا کر دے سکتا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اس چیٹ بوٹ سے آپ حالیہ خبروں اور واقعات سے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔
اس فیچر کو آپ اینڈرائینڈ کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/iBgAIq3
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment