Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر بائیوپک بنائی جا رہی ہے اور اس کے لیے تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔
اب حال ہی میں بونی کپور نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اہلیہ و آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر بائیوپک بنانے سے متعلق افواہوں کو مسترد کیا۔
بونی کپور نے کہا کہ میری اہلیہ سری دیوی ایک پرائیوٹ شخصیت تھیِں، اُنہوں نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھا لہٰذا اب اُن کی موت کے بعد بھی اُن کی زندگی کو نجی ہی رہنا چاہیے۔
فلمساز نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سری دیوی پر کبھی بائیوپک بنے گی کیونکہ میں جب تک میں زندہ ہوں، میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
واضح رہے کہ بونی کپور نے جون 1996 میں بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جھانوی کپور اور خوشی کپور۔
سال 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/VD06RmI
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment