حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

حماس کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے جوابی حملے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے کریم شالوم کے علاقے میں حماس کے راکٹ حملے میں تین فوجی مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

حماس کے راکٹ حملے میں مارے جانے والوں میں گیواتی بریگیڈ کا سارجنٹ ریوین مارک مورڈیچائی اسولن اور سارجنٹ آئیڈو ٹیسٹا شامل ہیں۔

حماس کے جنگجوؤں کی حملے میں ہلاک ہونے والے تیسری اسرائیلی فوجی سارجنٹ تل شویت کا تعلق اسرائیلی فوج کی نہال بریگیڈ سے تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/DbnCcSz

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments