کرکٹ میچ کے دوران بڑی لڑائی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

میچ کے دوران لڑائی
کرکٹ میچ کے دوران دونوں ٹیموں میں تکرار کے بعد زبردست قسم کا جھگڑا ہوگیا جس کے باعث پانچ نوجوان زخمی ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ نارووال میں پیش آیا جہاں کرکٹ میچ میں جھگڑا کے بعد ایک زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا،

تاہم مقامی کرکٹرز نے یہیں بس نہیں کی بلکہ ایک مخالف گروپ وکٹیں لے کراسپتال پہنچ گیا، اس دوران بھی دونوں ٹیموں کے لڑکوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی۔

ڈی ایچ کیواسپتال شکرگڑھ کی ایمرجنسی میں جھگڑے میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر وکٹوں سے حملہ کیا، ایک شخص ڈنڈا لگنے سے بیہوش ہوگیا۔

خیال رہے کہ کرکٹ کو یوں تو جنٹیلمین گیم کہا جاتا ہے مگر میچ کے دوران کبھی کبھی جگھڑے کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں نوجوان کو چھری کے وار کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئی دہلی کے علاقے ننگلونی میں کرکٹ میچ کے دوران جھڑپ میں 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا یہ کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آٰیا جب ننگلونی کے کیمپ نمبر 2 کا رہائشی ابھیشک اتوار کی سہ پہر وینا انکلیو میں ریلوے ٹریک کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔

ایک لڑکے نے اپنے نوعمر دوستوں کے ساتھ ابھیشک کے ساتھ جھگڑا کیا اور اسے چھرا گھونپ دیا،

لڑکے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/9wIjfJk

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments