Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
نماز عید کی ادائیگی اور خطبہ عید الاضحی کے بعد عالم اسلام کی سربلندی، ملکی ترقی و خوشحالی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لیے بھی دعائیں کی جا رہی ہیں۔
بعد نماز عید ارض وطن کے کونے کونے میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کرنا شروع کر دیئے ہیں جن کی خریداری گذشتہ کئی روز سے زور و شور سے کی جا رہی تھی۔
عید الاضحیٰ کے تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کر رہے ہیں، جس کے بعد قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔
عید قرباں کے اس پُرمسرت موقع پر صدر، وزیراعظم اور افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔
دریں اثنا صدر پاکستان آصف علی زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر نماز عید ادا کریں گے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز عید جاتی امرا رائیونڈ میں منائیں گے۔
صدر مملکت کا قوم کے نام پیغام
صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے مبارک اور پُرسعید موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے، اللہ تعالیٰ نے قربانی کے عمل کو امتِ محمدیہ ﷺ پر لازم قرار دیا ہے اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے عظیم دن قربانی کا ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اخوت،ایثار،محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مند وں کی مدد کرے، صدر کا کہنا تھا کہ قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں، دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع عالم اسلام اور پاکستان کیلیے رحمتیں اور خوشیاں لائے۔
وزیراعظم کی قوم کو عید کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں عید کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں اور تمام مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے ہم وطنوں سے کہا ہے کہ آئیں اس مبارک دن کے حقیقی معنوں کو سمجھتے ہوئے آپس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔
پاک فوج کی جانب سے قوم کو مبارکباد
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج، CJCSC اور سروسز چیفس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ مقدس واقعہ عظیم تر بھلائی کے لیے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے، اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کے لیے اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیںجن کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور اسے دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے، آمین۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/NW746Pn
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment