صرف 15 منٹ میں اپنی صحت کوکیسے بہتر بناسکتے ہیں؟ طریقہ جانیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

دن بھر میں محض 15 منٹ نکال کر آپ اپنی صحت کو نمایاں حد تک تبدیل کرسکتے ہیں
صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ تو دن بھر میں محض 15 منٹ اپنے لیے نکال لیں۔

جی ہاں واقعی دن بھر میں محض 15 منٹ نکال کر آپ اپنی صحت کو نمایاں حد تک تبدیل کرسکتے ہیں۔

یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی 73 کمپنیوں میں کام کرنے والے 11 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کام کے دوران محض 15 منٹ تک چہل قدمی کرنے، سیڑھیاں چڑھنے یا کھڑے ہوکر بات کرنے سے ہی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان افراد کو 15 منٹ چیلنج نامی پروگرام کا حصہ بنایا گیا تھا اور 95 فیصد افراد نے 15 منٹ تک کسی قسم کی جسمانی سرگرمیوں کو اپنے معمول کا حصہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

95 میں سے 59 فیصد ایسے افراد تھے جو 15 منٹ سے زیادہ وقت تک جسمانی طور پر سرگرم رہتے تھے۔

محققین نے دریافت کیا کہ ان افراد کی جسمانی فٹنس میں 14 فیصد بہتری آئی، جسمانی توانائی 12 فیصد بڑھ گئی، نیند کا معیار 8 فیصد تک بہتر ہوگیا جبکہ مزاج اور مجموعی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت نے 18 سے 64 سال کے افراد کو ہر ہفتے کم از کم 150 سے 300 منٹ تک معتدل سے سخت جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ روزانہ 15 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں بھی لوگوں کی صحت اور شخصیت کو بہتر بنانے میں مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جسم اور ذہن دونوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ مختلف دائمی امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ ڈپریشن اور انزائٹی سے بچنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے دفتری کاموں کے دوران جسمانی طور پر متحرک رہنا آسان ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ دن بھر میں محض 15 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں بھی صحت کو نمایاں حد تک تبدیل کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 منٹ کے ہدف کا حصول زیادہ مشکل بھی نہیں ہوتا خاص طور پر ان افراد کے لیے جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے عادی ہوتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ZWYX5mP

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments