بچوں کے نزلہ، زکام، کھانسی سے نجات کا آسان نسخہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

بچوں کے نزلہ، زکام، کھانسی سے نجات کا آسان نسخہ
بدلتا موسم ہرکسی پر اثر انداز ہوتا ہے، لیکن بچے کیونکہ زیادہ حساس ہوتے ہیں، اس لیے کمزورقوت مدافعت کی بدولت تھوڑی سی لاپرواہی انہیں بیمار کر دیتی ہے۔ ایسی حالت میں اگر بچے کو سردی لگ جائے اورفلو یا نزلہ زکام کی شکایت ہوجائے تو اسے جائفل کی مدد سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

سردی اور کھانسی میں جائفل کا استعمال کیسے کیا جائے؟ اس کا طریقہ جانیں۔

اگربچے کو زکام ہے، ناک بہتی ہے یا بہت زیادہ بلغم ہے اور سینے سے گھرگھراہٹ کی آواز آرہی ہے۔ ان تمام حالات میں جائفل لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملاکر کوٹ لیں۔ جائفل کی بہت کم مقدار پانی ملانے سے زیادہ ہو جائے گی۔

اب اس جائفل کے پیسٹ کی ایک چٹکی رات کو سونے سے پہلے بچے کے تلووں اور سینے پر لگائیں۔

مزید پڑھیں: شہد کی مکھی کے زہر کا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا

اس بات کا خیال رکھیں کہ جائفل کو زیادہ مقدار میں نہیں لینا چاہیے۔ آدھے چائے کے چمچ سے کم پیسٹ ہونا چاہیے۔ اسے سینے اور ٹانگوں دونوں پر لگانے کے لیے استعمال کریں۔

جائفل لگانے سے بچے کو گرمی کا احساس ہوتا ہے اور نزلہ اور کھانسی کی پریشانی سے نجات ملتی ہے۔

نزلہ اور کھانسی سے نجات کے ساتھ بچے آرام سے سو سکتے ہیں۔ جس سے انہیں صحت یاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔



from صحت https://ift.tt/yL1JFsa

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments