ملک میں آئل سپلائی چین بیٹھ جانے کا خطرہ، ریفائنریز نے حکومت کو آگاہ کردیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ملک میں آئل سپلائی چین بیٹھ جانے کا خطرہ، ریفائنریز نے حکومت کو آگاہ کردیا
پاکستان کی آئل ریفائنریوں نے حکومت کو صاف الفاظ میں خبردار کردیا ہے جن میں پارکو ، پی آر ایل ، این آر ایل، سی پی ایل، شامل ہیں۔ سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا کے نام خط میں ریفائنریوں نے ڈیزل کے ضرورت سے زیادہ ذخیرے پر احتجاج بھی کیا جو 7 لاکھ 70ہزارٹن تک جا پہنچا ہے جو 50 دنوں…

ریفائنریوں کے مطابق اس وقت ملک میں ڈیزل کا 50 روز سے زائد کا وافر ذخیرہ موجود ہے، اگر مزید ڈیزل درآمد کیا گیا تو آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کے اندر ڈیزل سپلائی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا۔

سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا کے نام خط میں ریفائنریوں نے ڈیزل کے ضرورت سے زیادہ ذخیرے پر احتجاج بھی کیا جو 7 لاکھ 70ہزارٹن تک جا پہنچا ہے جو 50 دنوں سے زائد کی طلب پوری کرنے کےلیے کافی ہے۔

دریں اثناء آئل کمپنیز ایڈ وائزری کونسل (او سی اے سی ) نے بھی اوگرا کو خط لکھا ہے جس میں ڈیزل کا وافر ہونا اور او ایم سیز کو مزید ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت دینے سے کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ ملک میں ڈیزل فراہمی کا سلسلہ بیٹھ جائے گا اور پی او ایل مصنوعات کی دستیابی کا بحران کھڑا ہو جائے گا۔



from تجارت https://ift.tt/SeTXF1L

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments