ایکنی، پمپلز یا چہرے پر نشان ہیں تو ان سے چھٹکارا کیسے پائیں؟

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ایکنی، پمپلز یا چہرے پر نشان ہیں تو ان سے چھٹکارئیں کیسے پائیں؟
نیم کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کے اندر داخل ہو کر خون اور جگر کو صاف کرنے کے ساتھ خارش اور کھجلی کو بھی ختم کرتے ہیں۔

چینی ماہرین کے مطابق نیم کے تازہ پتے کھانے سے چیچک ،خسرہ اور کیل مہاسوں کا علاج ممکن ہے۔ نیم کے پتے ذائقے میں انتہائی تلخ ہوتے ہیں جنھیں کھانا مشکل ہے لیکن ان کے انسانی صحت کے لئے فوائد لاتعداد ہیں۔

آئیے آج آپ کو ایک نسخہ بتاتے ہیں جس سے چہرے کے مختلف مسائل یعنی ایکنی، پمپلز، داغ دھبے وغیرہ دور ہوسکتے ہیں۔

نیم کے پانی سے علاج:

۔ نیم کے پتوں (2 ڈنڈی جتنے)

۔ کڑی پتے کی آدھی گڈٰی

۔ ایلوویرا جیل 1 پتے کا

۔ کریلا آدھا کاٹ کر

اب ان تمام چیزوں کو 2 گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور ململ سے کپڑے سے چھان لیں

۔ نیم کے پانی میں مزید 2 گلاس پانی، 2 چمچ لیموں کا رس ملا کر فریج میں رکھ دیں

۔ اسے صبح نہار منہ استعمال کرتے وقت 1 کپ جتنا لیں اور اس میں 1 گلاس پانی، نمک اور کالی مرچ مکس کر ے پی لیں

۔ اس پانی کے استعمال سے آپ کے چہرے سے ایکنی، پمپلز اور سارے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔



from صحت https://ift.tt/ex0sKtg

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments