میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
میانوالی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے چھ دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، سات کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ فرار ہونے والے 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد مارے گئے ۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد میانوالی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے ۔ دہشت گردوں سے چھ دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، سات کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ فرار ہونے والے 8 دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3KR6J8Q

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments