Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ انہوں نے نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ اراکین کےلیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ انہوں نے مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کےلیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو بروز پیر دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، انہوں نے کہاکہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے اپنے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں جب کہ پیپلزپارٹی سے راجا پرویز اشرف، نویدقمر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی، استحکام پاکستان پارٹی سے علیم خان، مسلم لیگ (ق) سے چوہدری سالک اور بلوچستان عوامی پارٹی سے سردار خالد مگسی شامل ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/6K3L9eW
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment