Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
سردیوں کے موسم کا سب سے مشہور اور لذیذ آئٹم مونگ پھلی ہے۔ سردیوں کی ٹھنڈی راتوں میں لحاف میں چھپ کر گھر کے افراد کے ساتھ مونگ پھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ اس کا ذائقہ جتنا عمدہ ہے اس کے کھانے کے فوائد بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔ تاہم اگر کسی چیز کو درست طریقے سے نہ کھایا جائے تو اس کا فائدہ کی بجائے نقصان ہوتا ہے اور یہی معاملہ مونگ پھلی کے ساتھ بھی ہے۔
مونگ پھلی کھانے کے بعد کچھ ایسی چیزیں ہیں جنہیں کھانے سے گریز کرنا چاہیے،ورنہ آپ کو صحت کے بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
سویا سے بنی ہوئی مصنوعات
مونگ پھلی کھانے کے بعد آپ کو سویا بین یا سویا سے بنی ہوئی مصنوعات کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ کیونکہ انہیں کھانے سے الرجی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر جو لوگ الرجی سے حساس ہوں یا انہیں پہلے سے الرجی کی کوئی شکایت ہو۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ سویا سے بنی کسی بھی پروڈکٹ کو مونگ پھلی کھانے کے ایک یا دو گھنٹے کے بعد کھائیں۔
فورا تل نہ کھائیں
مونگ پھلی کھانے کے بعد تل یا تل سے بنی ہوئی چیزیں نہ کھائیں، عام طور پر تل جیسے تل کے لڈو اور مونگ پھلی سے بنی چیزیں سردیوں کے موسم میں بہت زیادہ کھائی جاتی ہیں۔ لیکن مونگ پھلی اور تل کو کبھی بھی ایک ساتھ نہیں کھانا چاہیے، اور نہ ہی مونگ پھلی کھانے کے فورا بعد تل سے بنی ہوئی کچھ چیزیں کھائی جائیں۔ کیونکہ یہ جسم میں الرجی کے مسئلے کو بڑھا سکتا ہے۔
چاکلیٹ کھانے سے بچیں
مونگ پھلی کھانے کے بعد چاکلیٹ کھانے سے بھی گریز کرنا چایئے۔ اگر چہ کچھ چاکلیٹ کے اندر بھی گریدار میوے کی شکل میں مونگ پھلی ہوتی ہے۔ لیکن یہ چاکلیٹ ایسے افراد کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے جنہیں مونگ پھلی سے الرجی ہو۔ چاکلیٹ یا چاکلیٹ سے بنی ہوئی مصنوعات کو ایک گھنٹے بعد بھنی ہوئی مونگ پھلی کے ساتھ یا مونگ پھلی کھانے کے بعد ویسے ہی کھایا جائے۔
کھٹے پھلوں سے پرہیز کیا جائے
مونگ پھلی کھانے کے بعد کھٹے پھل جیسے لیموں ، نارنجی، کیوی، کھٹے انگورکو نہیں کھایا جائے یہ صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے خاص طور پر اگر آپ کو الرجی کا مسئلہ ہو مونگ پھلی کھانے کے بعد کھٹے پھل بالکل نہیں کھانے چاہیے۔ ورنہ گلے میں خراش ، جلن اور کھانسی کی شکایت ہوسکتی ہے۔
آئس کریم کھانے سے گریز کریں
مونگ پھلی میں بہت زیادہ تیل پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس کی تاثیر بھی گرم ہے۔ جبکہ آئس کریم ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس لیے مونگ پھلی یا مونگ پھلی کی چکی کھانے کے فورا بعد آئس کریم نہیں کھانی چاہیے۔ آئسکریم کھانے کے بعد اس کا استعمال گلے میں خراش، جلن اور بلغم کا باعث بن سکتا ہے۔
from صحت https://ift.tt/09LzFXp
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment