ادرک کا پانی بےشمار طبی فوائد کا حامل

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ادرک کا پانی بےشمار طبی فوائد کا حامل
لیموں پانی کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے ادرک پانی کے بھی بے شمار طبی فوائد بتا دیے ہیں۔

ادرک ہمارے کھانوں میں عام استعمال کی جاتی ہے اور عموماً سب کے ہی گھروں میں موجود بھی ہوتی ہے، اس کے پانی کا نہار منہ استعمال موٹاپے کے خاتمے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈپریشر کو کم کرتا ہے، اس میں موجود اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور اینٹی آکسیڈنٹ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ادرک پانی نظامِ انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔

ادرک پانی بنانے کا طریقہ:
حسبِ ذائقہ ادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔

پانی کو ابلنے کے لیے چولہے پر رکھیں، جب پانی ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15 سے 20 منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں، پانی ابالنے کے بعد اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں شامل کر کے پئیں۔

ادرک پانی کے فوائد:
طبی ماہرین کہتے ہیں اگر یہ نسخہ صبح نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک پانی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے ضرور پیا جائے۔

متلی کی شکایت دور ہو سکتی ہے
ادرک کا پانی پینے سے متلی کی شکایت دور ہو سکتی ہے جبکہ یہ پیٹ کی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ادرک پانی تیزابیت کی وجہ سے سینے میں ہونے والی جلن کو بھی دور کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

میٹابولزم کو بڑھائے
ادرک میٹابولزم کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ موٹا کرنے والی کیلوریز کو جسم سے جلانے میں بھی مدد دیتی ہے جس کے سبب وزن بھی کنٹرول میں رہ سکتا ہے۔

شوگر کو کنٹرول رکھے
اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو ادرک کا پانی آپ کے لیے مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں قدرتی انسولین کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

زہریلے مادوں کو ختم کرے
ادرک کا پانی ایک طرح کا ڈی ٹاکس واٹر ہے جس کا استعمال ڈائیٹنگ کرنے والے افراد زیادہ کرتے ہیں۔

ادرک کا پانی جسم سے زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ یہ پیشاب کی پیداوار کو بڑھا کر ناصرف گردوں کو صاف رکھتا ہے بلکہ جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں بھی مدد دیتا ہے۔



from صحت https://ift.tt/nscMuBp

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments