Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر ہندل کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس میں ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فراہمی بھی شامل ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع میں جن لوگوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے انہیں پشاور اور دیگر شہروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف مقامی شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر ٹل-پاراچنار شاہراہ اور افغانستان سے ملحقہ خرلاچی سرحد کو کھلولنے کا مطالبہ کیا تا کہ لوگوں اور ضروری سامان کی نقل و حمل میں آسانی پیدا ہو۔
پاراچنار اور اپر کرم کے دیگر دیہات میں محصور طلبہ نے سڑکوں کو فوری طور پر نہ کھولنے پر احتجاج کی دھمکی دی۔
طلبہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مقامی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں داخلہ لیا ہے لیکن کلاسوں میں عدم شرکت کے باعث ایڈمیشنز کینسل ہوگئے ہیں۔
طلبہ نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور انتباہ کیا کہ اگر انہیں 24 گھنٹوں کے دوران پشاور منتقل نہ کرنے کی صورت میں احتجاج شروع کیا جائے گا۔
پاراچنار میں مقامی طلبہ رہنماؤں تصویر حسین، ساجد حسین، غیور حسین، طاہر حسین اور دیگر نے کہا کہ پاراچنار اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے سینکڑوں طلبہ سڑکوں کی بندش کے باعث سفر کرنے سے محروم ہیں جس کے باعث ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/f9rmdU1
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment