Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل نیولینڈز میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقا نے سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
عامر جمال نے سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما اور کاگیسو ربادا کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔
فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کروایا گیا جس کی وجہ سے کہا جارہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ دوسرے ٹیسٹ میں میر حمزہ کو شامل کرسکتی ہے۔
نیولینڈز کی پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہونے کے باوجود اس بات کا امکان نہیں ہے کہ پاکستان پلیئنگ الیون میں کسی اسپنر کو شامل کرے گا۔
اسپنر نعمان علی جنہوں نے اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ ٹیم سے باہر ہوجائیں گے۔
ٹیم انتظامیہ نعمان علی کے بجائے واحد اسپنر آغا سلمان پر انحصار کرے گی، انہوں نے 18 ٹیسٹ میچوں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wquF4Tz
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment