Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
سائنس ڈیلی میں شائع حالیہ تحقیق کے مطابق صحت مند عادت اپنانے میں کم از کم 21 دن لگ سکتے ہیں، جب کہ ان کا عادی ہونے میں 335 دن کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔
سال نو کا آغاز ہوئے تقریباً ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے، تاہم بہت سے افراد کے لیے سال نو کا عزم برقرار رکھنا چیلنج بن چکا ہے، لوگ اس حوالے سے فکر مند ہیں کہ کیا وہ نئے سال کا عزم پورا کر سکیں گے یا نہیں۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں محققین نے دریافت کیا ہے کہ نئی عادات تشکیل پانے میں تقریباً دو ماہ، جب کہ ان کا عادی بننے میں 335 دن لگ سکتے ہیں۔
محققین کی جانب سے اس تحقیق کودائمی بیماریوں کی روک تھام میں صحت مند طرز زندگی کے کردار کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ صحت مند طرز زندگی اپنا کر دائمی بیماریوں جیسے ٹائپ ٹو ذیابیطس، فالج،امراض قلب اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت کئی امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محقق ڈاکٹر بین سنگھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’عام تاثر کے برعکس صحت مند عادات اپنانے میں تین ہفتوں سے کہیں زیادہ وقت لگتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’صحت مند عادات اپنانا ضروری ہیں، تاہم انہیں زندگی کا معمول بنانا اور مضر صحت عادات سے پیچھے چھڑوانا انتہائی دشوار ہوسکتا ہے۔‘
تحقیق میں شامل 2600 سے زائد شرکا پر کیے گئے مطالعے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ چند عوامل کامیاب عادات کی تشکیل پراثرانداز ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ کے مطابق’جب کوئی عادت اپنائی جاتی ہے، تو اس سے لطف اندوز ہونا اور بار بار دہرانا اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں’
ان کا کہنا تھا کہ ’تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ اگر آپ اپنے صبح کے معمول میں ایک نئی مشق شامل کرتے ہیں، تو اس پر قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔
from صحت https://ift.tt/X7I4Q5i
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment