ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں: یوکرینی صدر زیلنسکی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں مگر اس کیلئے حفاظتی ضمانتیں ضروری ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں یوکرینی صدر نے کہا کہ جو کچھ ان دنوں ہوا اس کے نتیجے میں ہمیں اپنے لیے یورپ کی واضح حمایت نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے اور اس کے لیے سکیورٹی کی حقیقی حفاظتی ضمانتیں (Security Guarantees) چاہئیں جس کے لیے برطانیہ اور ترکیہ سمیت تمام یورپ متحد ہے اور ان کی بھی یہی پوزیشن ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور ہمیں امریکا سے جو بھی حمایت ملی ہم اس پر شکر گزار ہیں اور ہم نے ہمیشہ ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین میں ہماری صلاحیت اس بات پر منحصر ہے کہ ہمارے شراکت دار ہمارے لیے اور اپنی سلامتی کے لیے کیا کر رہے ہیں، ہم نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں اور اس لیے ہم کہتے ہیں کے حفاظتی ضمانتیں (Security Guarantees) اس کے لیے ضروری ہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/BxMdTso

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments