Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منگل کے روز کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور 100 انڈیکس 5878 پوائنٹس اضافے سے 122045 کی سطح پر پہنچا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار وقتی طور پر روک دیاگیا تھا۔
کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 6079 پوائنٹس کے اضافے سے 122246 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 80 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 35 فیصد زائد ہے، بازار میں آج ہوئے کاروبار کی مالیت 37 ارب 61 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ روز کی کاروباری مالیت سے 60 فیصد زائد ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 714 ارب روپے بڑھ کر 14778 ارب روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث 100 انڈیکس میں کاروبار منفی رہا تھا اور انڈیکس 3855 پوائنٹس کم ہوکر 116167 پربند ہوا تھا۔
تاہم منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کی تصدیق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نے بھی کی ہے۔ پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2oepjqA
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment