وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، سیکیورٹی صورت حال پرگفتگو

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، اس دوران ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایوانِ صدرپہنچے، جہاں انہوں نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے صدرِ مملکت کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wuCUfAt

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments