روزانہ آم کھائیں، بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

روزانہ آم کھانے سے انسولین کی حساست کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے
آم ایسا پھل ہے جو جب سامنے آجائے تو بیشتر افراد کے لیے ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مگر روزانہ آم کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اس سوال کا جواب ایک طبی تحقیق میں دیا گیا ہے۔

جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ آم کھانے سے انسولین کی حساست کو بہتر بنانے اور بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق میں 20 سے 60 سال کی عمر کے 48 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے شکار تھے اور دائمی ورم کا بھی سامنا کر رہے تھے۔

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو 4 ہفتوں تک روزانہ 2 کپ آم کھانے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو آموں سے دور رکھا گیا مگر اتنی کیلوریز پر مبنی مینگو آئس کریم استعمال کرائی گئی۔

4 ہفتوں بعد جب دونوں گروپس میں شامل افراد کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تو دریافت ہوا کہ آم کھانے والے افراد کی میٹابولک صحت میں بہتری آئی تھی۔

تحقیق کے مطابق ان افراد میں انسولین کی مزاحمت گھٹ گئی، بلڈ گلوکوز کے افعال درست کام کرنے لگے جبکہ جسمانی وزن میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

محققین نے بتایا کہ جسمانی وزن میں کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر انسولین کی حساسیت میں بہتری سے عندیہ ملتا ہے کہ آم بلڈ شوگر کو مستحکم بنانے کے لیے بہترین پھل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج سے سابقہ تحقیق کو تقویت ملتی ہے جس میں ثابت کیا گیا تھا کہ آم کھانے سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس کے پیچھے چھپی وجہ تو معلوم نہیں مگر ہمارے خیال میں آموں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بلڈ گلوکوز کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق آم کو غذا کا حصہ بنانے سے انسولین کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Bma6lL

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments