مون سون بارشوں کی تباہی، وزیر اعظم کا صورتحال پر فوری نوٹس

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی
مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ، وزیر اعظم نے ہنگامی صورتحال پر فوری نوٹس لے لیا۔ این ڈی ایم اے کے ایمرجنسی سنیٹر کا دورہ، چیئر مین این ڈی ایم سے بریفنگ لی اور صوبوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا حالیہ کلاؤڈ برسٹ سے غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا، شمالی علاقوں میں صورت حال زیادہ خراب ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں شدید موسلادھاراور طوفانی بارشوں سے تباہی مچ گئی۔ دریاؤں ،ندی نالوں میں سیلابی صورتحال سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو اہم ٹاسک سونپ دیا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے بھی فوری اقدامات کرنے ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور حالیہ مون سون شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مشترکہ کوششوں پر زور دیا ، بولے لوگوں میں شعور کا اُجاگر کرنے کے لیے وفاق، صوبوں اور این ڈی ایم اے کو مل کر کام کرنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خود کو تیار کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے بارشوں سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ، چکوال اور ملحقہ علاقوں میں کلاوڈ برسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بے پناہ بارشیں ہوئیں۔

حکومتِ پنجاب نے مریم نواز شریف کی قیادت میں حالات کا شاندار مقابلہ کیا، جس کی وجہ سے کم نقصانات ہوئے۔

وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو وفاق اور صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط پلان بنا نے کی ہدایت کی، کہا وفاقی حکومت قومی ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/QLuH2xg

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments