Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ملائیشیا میں ایسوسی ایشن آف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک (آسیان) کے علاقائی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، سلامتی اور یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے چین کی حمایت پر دو عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھنے پر بات چیت کی ۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم دو بڑے طاقتور ملک ہیں اور ہمیشہ ایسے مسائل ہوتے رہتے ہیں جن پر ہم متفق نہیں ہوتے۔ میرے خیال میں ممکنہ تعاون کے کچھ شعبے ہیں۔ میں نے سوچا کہ یہ بہت تعمیری، مثبت میٹنگ تھی اور بہت کام کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھامشکلات بہت زیادہ ہیں میرے خیال میں دونوں فریق اسےحل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وضاحت کی کہ ٹیرف اور تجارت ان کی بات چیت کا اہم مرکز نہیں تھی کیونکہ میں تجارتی مذاکرات کار نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہاہم یقینی طور پر انفرادی ممالک کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں تجارت کے کردار کی تعریف کرتے ہیں لیکن یہاں ہماری بات چیت کا زیادہ تر حصہ دیگر تمام چیزوں کے بارے میں رہا ہے جن پر ہم تعاون کرتے ہیں۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/GU9ie1Z
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment