Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

شارجہ میں کھیلے جارہے تین ملکی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 20 ویں اوورکی آخری گیند پر 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، حسن نواز نے 56 رنز اسکور کیے، محمد نواز نے 25 رنز بنائے۔ یو اے ای کے صغیر خان اور جنید صدیقی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آج کے میچ میں آرام دیاگیاہے، ٹیم میں حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اب تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوا ہے۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 2016 کے ایشیا کپ میں میرپور میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/83dENBY
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment