پشاور صدر بازار میں عمارت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پشاور صدر بازار میں عمارت گرنے کا واقعہ،
صدر بازار میں جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کے سامنے ایک عمارت کا دوسرا فلور اچانک گر گیا جس سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ترجمان ریسکیو1122 بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔  

ملبے تلے کل 6 افراد پھنسے ہوئے تھے جنہیں ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کے دوران نکالا۔ ان میں سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔

تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/OPAmaYt

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments