Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔
ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے ساتھ تعاون برقرار رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ ماضی میں اسرائیل کی ریسرچ گرانٹس معطل کرنے کی تجویز کو رکن ممالک کی مکمل حمایت نہیں مل سکی تھی۔
فان ڈئر لاین نے مزید اعلان کیا کہ یورپی یونین اگلے ماہ فلسطین ڈونر گروپ قائم کرے گا، جو غزہ کی تعمیرِ نو اور متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔
سیاسی ماہرین کے مطابق، یورپی یونین کا یہ قدم اسرائیل پر بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے، اور امکان ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن پر براہِ راست اثرات مرتب ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/5biuJew
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment