پاک فوج کی بڑی کارروائی، افغانستان کی سرحد پر 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان بارڈر پر 19 پوسٹس کا کنٹرول سنبھال لیا
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاکستانی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان بارڈر پر 19 پوسٹس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے رات گئے پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے ہدفی کارروائی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افغان پوسٹس سے پاکستان کی حدود میں حملے کیے جا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق قبضہ شدہ افغان پوسٹس پر آگ اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ بیشتر افغان طالبان اہلکار چوکیوں کو خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام نے اس کارروائی کو پاک فوج کی ایک بڑی اور اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں متعدد افغان فوجی ہلاک اور کئی پوسٹس تباہ ہوگئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/FP0eqaX

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments