Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے باعث ایئر ٹریفک نظام دباؤ کا شکار ہے۔ کانگریسی ریپبلکن رہنماؤں نے بھی ممکنہ سفری بحران سے متعلق تشویش ظاہرکردی ہے، 13 ہزار ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تنخواہوں کے بغیر ڈیوٹی پر مجبور ہوچکے ہیں۔
امریکا میں شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا دوسرا طویل ترین بن گیا ہے اور کانگریس میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان معاہدے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے، ڈیموکریٹس کی صحت کی سہولتوں کے لیے سبسڈی میں توسیع کی تجویز پر زور دیا ہے۔
ڈیموکریٹس کا موقف ہے کہ سبسڈی ختم ہونے سے لاکھوں افراد علاج سے محروم ہوسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور ریپبلکنز کا موقف ہے کہ حکومت کھلنے کے بعد ہی صحت فنڈنگ پر بات ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/mk2EdT7
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment