Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنزکے جواب میں 6 وکٹوں پر 216 رنز بنالیے۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 45 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ان کے بعد 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی نعمان علی کی گیند پر 17 رنز بنا کر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے علاوہ ریان رکلنٹن 71، اسٹبز 8، بریوس صفر اور ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 85رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور پورا کرنے کیلئے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ٹونی ڈی زورزی 81 اور متھوسامے 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/OMqAy5J
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment