Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترجمان نے بیان میں کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا داخلی مسئلہ قرار دینے کا افغان نگران وزیرِ کا بیان بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان متعدد بار افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی موجودگی سے افغانستان کو آگاہ کر چکا، اِن دہشت گرد گروہوں کی پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کی تفصیلات افغانستان سے شیئر کی گئیں ، افغان عبوری حکومت دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کراپنی ذمہ داریوں سےبری الذمہ نہیں ہوسکتی، افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں سے تقریباً 40 لاکھ افغان باشندوں کی میزبانی کی ہے، افغانستان میں بتدریج امن کی بحالی پر وقت آگیا ہےکہ غیرقانونی مقیم افغان وطن واپس جائیں، دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی اپنی سرزمین پر غیرملکیوں کی موجودگی کو منظم کرنے کا حق حاصل ہے، افغان شہریوں کی واپسی کے ساتھ ان کی طبی وتعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
افغان شہریوں کیلئے میڈیکل اور اسٹڈی ویزے کے اجرا میں فراخ دلی سے کام لیا جا رہا ہے، اسلامی اخوت اور اچھے ہمسائیگی کے جذبے کے تحت پاکستان افغان عوام سے تعاون جاری رکھے گا، پاکستان ایک پُرامن، مستحکم، علاقائی طور پر منسلک اور خوشحال افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، اسی مقصد کے تحت افغانستان کیساتھ تجارت، معیشت اور رابط بڑھانے کی ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے، افغانستان کے حوالے سے یہ اقدامات دونوں ممالک کی باہمی ترقی و خوشحالی کےلئے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/ptE5vFX
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment