آیت اللّٰہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پرایران میں عام تعطیل کا اعلان، 8 جولائی یومِ سوگ ہوگا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای
ایرانی حکومت نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے، دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف…

ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کے شہید رہنما سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ابتدائی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے، دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ بھی جائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہیں آیت اللہ خامنہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/8oclVg4

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments