Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی صاحبزادی، بہو، داماد اور کمسن نواسی کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
نماز جنازہ میں خامنہ ای کے تین بیٹوں مصطفیٰ خامنہ ای، میثم خامنہ ای اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی تاہم ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سکیورٹی وجوہات کے باعث منظرِ عام پر نہیں آئے۔
اس کے علاوہ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں 100 ممالک کے وفود نے شرکت کی، ایران میں کل عام تعطیل اور 8 جولائی کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جنازہ گاہ اور تہران کی سڑکوں پر سیاہ لباس پہنے، انتقام اور انصاف کے حصول کی علامت سرخ پرچم لہراتے سوگواروں نے شہید رہبر کو الوداع کیا۔
گرینڈ مصلیٰ کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے، جنہیں ایران میں خون کا بدلہ اور انتقام لینے کی علامت سمجھا جاتا ہے، وہاں موجود لوگ مسلسل ’امریکا مردہ باد‘ اور ’انتقام، انتقام‘ کے نعرے لگا رہے تھے، جس سے پوری فضا گونج رہی تھی۔
پیر کو صبح جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا، اس کے بعد میت کو قم منتقل کیا جائے گا جہاں سے جسد خاکی کو عراقی شہر نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کی جائے گی.
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے رواں برس 28 فروری کو مشترکہ حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8 مارچ کو یعنی تقریباً ایک ہفتے ہی میں نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔
گزشتہ روز شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھیں۔
واضح رہے دو روز قبل ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی تھی۔
وزیراعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر عوامِ ایران کے ساتھ اس قومی سانحے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تعزیتی کتاب میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لیے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے تھے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/9ZcLxgf
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment