Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کا اسلام آباد ایم او یو ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی اور امریکا نے اس معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کی ہے۔ جب تک دوسرا فریق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا، ایران بھی ایم او یو پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے حالیہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تہران کے مطابق یہ حملے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ اس نے ایران کے مختلف فوجی اہداف پر ایک اور مرحلے میں حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
ایران نے امریکی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مغربی ایشیا میں امن قائم کرنے کے لیے گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والی تمام سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کے انتظام اور وہاں ضروری سکیورٹی اقدامات پر ایران کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات میں مداخلت کر کے ایک مرتبہ پھر اس اہم بحری گزرگاہ میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔
تہران کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی مداخلت کے باعث بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی متاثر ہوئی ہے، جس سے عالمی تجارت اور خطے کی سلامتی کے لیے نئے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی توانائی کی منڈیوں، سمندری تجارت اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/ZI3HhNV
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment